امریکہ کے کلسٹر ہتھیار یوکرین کے ہاتھوں میں

   

واشنگٹن: امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے مشیر جان کربی نے کہا ہے کہ امریکہ کے فراہم کردہ کلسٹر ہتھیار یوکرین کے ہاتھوں میں ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یوکرین کلسٹر ہتھیار روس کے خلاف جنگ میں موثر طریقہ سے استعمال کر رہا ہے۔جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ کلسٹر ہتھیاروں کا استعمال روس کے دفاعی حربوں پر اثرانداز ہورہا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق کلسٹر ہتھیاروں پر دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں پابندی ہے۔
امریکی تالاب سے انسانی دانتوں والی مچھلی برآمد
اوکلاہوما : گیارہ سالہ امریکی بچے نے گھبرا کر اپنی والدہ کو پکارا کیونکہ اس نے اپنے تالاب میں ایک ایسی مچھلی دیکھی جس کے دانت بہت حد تک انسانی دانتوں سے مشابہہ تھے۔ بچے نے ماں سے کہا کہ یہ مچھلی پڑوس سے ہمارے تالاب تک پہنچی ہے کیونکہ یہ مچھلی ان کے تالاب میں موجود ہی نہیں تھی۔ 11 سالہ چارلی نے جس مچھلی کو پکڑا تھا‘ اس کے منہ میں انسانی دانتوں کی طرح دانت تھے۔