امریکہ ہانگ کانگ میں تجارت تباہ کرنا چاہتا ہے: چین

   

بیجنگ: چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے آج ’’ہانگ کانگ میں کاروباری ماحول پر رپورٹ: لامحدود فوائد، منفرد مواقع‘‘ جاری کی ہے۔اس رپورٹ میں تفصیلی اعداد و شمار کے ساتھ افراتفری کے خاتمے کے بعد سے ہانگ کانگ کے اچھے کاروباری ماحول اور ترقی کے روشن امکانات کو دکھایا گیا، اور چین کے خلاف امریکی حلقوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی بدنامی کو مؤثر طریقے سے مسترد کیا گیا ہے۔مذکورہ رپورٹ میں عالمی سرمایہ کاروں کیلیے ہانگ کانگ میں مستقبل کے حوالے سے ’’یقین دہانی‘‘ کروائی گئی ہے۔اپنی مادر وطن چین میں واپسی کے بعد یہ ہانگ کانگ کی پہلی کاروباری ماحول کی رپورٹ ہے۔ ایک تحقیقی ادارے کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ’’گلوبل فنانشل سینٹر انڈیکس‘‘ کے مطابق، اس وقت ہانگ کانگ کی مجموعی درجہ بندی دنیا کے ٹاپ تھری میں واپس آگئی ہے۔رپورٹ میں ہانگ کانگ کے کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کو ہنگاموں سے ہونے والے سنگین نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔