امریکہ :ہر دوسرے بالغ فرد کو ویکسین دیا جاچکا

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : امریکی محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چار ماہ سے جاری ٹیکہ اندازی مہم کے تحت ملک کی بالغ آبادی کے نصف سے زائد حصے کو کورونا کے خلاف پہلی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ وبائی امراض کی روک تھام کے مرکز یا سی ٹی ڈی کے مطابق بالغ امریکی شہریوں میں سے 50.4 فیصد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہیکہ 130 ملین امریکی باشندوں کو پہلی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ دریں اثناء اتوار تک امریکہ میں تقریبآ ایک تہائی بالغ افراد کو کورونا ویکسین کے دونوں ٹیکے لگائے جا چکے تھے۔