امریکہ :ہندو گروپوں کی ہیلپ لائن

   

واشنگٹن۔21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ہندو تنظیموں کے ایک گروپ نے ہندوستانی طلبا کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک خصوصی ہیلپ لائن کا آغاز کیا ہے جو غیر معمولی کورونا بحران کے درمیان مدد فراہم کرے گی۔ لاک ڈاون میں ایک بڑی تعداد پھنسی ہوئی ہے اور قیام و طعام کی سہولت کے بغیر پریشان ہے۔