ماسکو : روس نے امریکہ کے ساتھ خلا میں تعاون کے ایک معاہدے کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق روسی کابینہ کی منظوری کے بعد یہ معاہدہ 31 دسمبر 2030ء تک موثر رہے گا۔ یہ معاہدہ ان 2 بڑی قوتوں کو پابند کرتا ہے، جس کے مطابق تحقیق اور پر امن مقاصد کے لیے خلا کے استعمال میں تعاون بڑھایا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے اپنے روسی ہم منصب کے بارے میں ایک حالیہ بیان کے تناظر میں ان دنوں ممالک میں پھر سے کشیدگی بڑھ چکی ہے۔
