واشنگٹن /10 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر اور شمالی کوریائی رہنما کے درمیان ہونے والی دوسری ملاقات کے سلسلے میں خصوصی امریکی سفیر اسیٹفن بیگن شمالی کوریا کا 3روزہ دورہ مکمل کر کے جنوبی کوریا پہنچ گئے۔ پیانگ یانگ میں قیام کے دوران انہوں نے شمالی کوریا کے اعلیٰ حکومتی اہل کاروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق شمالی کوریا سے سیؤل پہنچنے کے بعد انہوں نے وزیر خارجہ کانگ کیونگ وا سے ملاقات کر کے انہیں اپنے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کے ساتھ ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں 27 اور 28 فروری کو ملاقات کریں گے۔