نیامی (نائجیر) ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے 18 جنگجو عظیم تر سہارا میں امریکہ، فرانس اور نائجیر کے سپاہیوں کی مشترکہ کارروائی میں مالی کی سرحد کے قریب ہلاک کردیئے گئے۔ وزارت دفاع نے آج اپنے بیان میں اس کی اطلاع دی۔ 8 تا 18 جون مشترکہ کارروائی میں شمالی سرحدی علاقہ میں دہشت گردوں کو نشانہ بناتے ہوئے جنہوں نے 14 مئی کو گھات لگا کر نائجیریا کے فوجیوں پر حملہ کیا تھا، جس میں 28 نائجیریائی سپاہی ہلاک ہوگئے تھے، کی گئی تھی۔ اس کارروائی میں دولت اسلامیہ کے 18 جنگجو کردیئے گئے۔
