امریکہ: 2021 کیلئے 740 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ پیش

   

واشنگٹن ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کانگریس میں سال 2021 کے لیے 740.5 ارب ڈالر کی بجٹ تجاویز بھیجی ہیں۔فوج کو ملنے والے بجٹ میں ایسے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں جس کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کو امکانی مستقبل اور جدید دور کی لڑائیوں کیلئے تیار کیا جا سکے گا۔بجٹ میں جوہری ڈیٹرنس اور دفاعی میزائل سسٹم کو ترجیح دیتے ہوئے کہا گیا ہیکہ ہر شعبے میں کمپیوٹر اور خلا سے مقابلہ کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جن میں بحر، بر، فضا اور خلا شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجیز، ہائپرسونکس، مائیکرو الیکٹرنکس، فائیو جی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو بھی بروئے کار لایا جائے گا۔