امریکہ: 38 برس قبل لاپتا ہوئے جرمن شہری کی باقیات برآمد

   

واشنگٹن ۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 40 سال قبل لاپتا ہونے والے جرمن شہری کی باقیات ڈھونڈ نکالی ہیں۔ روڈی موڈرروکی ماونٹین نیشنل پارک میں فروری 1983 میں لاپتا ہو گئے تھے۔ اس وقت ان کی عمر 27 برس تھی۔ ان کی بازیابی کے لیے کئی سرچ آپریشن کیے گئے، تاہم شدید برف باری کے موسم میں انہیں کچھ نہ ملا۔ گزشتہ سال اگست میں 38برس بعد ایک ہائکر کو چند انسانی ہڈیاں ملیں، جن کے معائنہ کے بعد پتا چلا کہ وہ موڈر کی ہیں۔