تل ابیب ، 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں امریکی فوجی ٹھکانے پر ایران کے حملے کے پیش نظر اسرائیل نے اپنی فضائیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے ۔ مقامی میڈیا نے چہارشنبہ کو بتایا کہ اس وقت اسرائیلی فضائیہ کے طیارے لبنان کے علاقے میں پرواز پر ہے ۔ اس سے قبل ایران کی میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ ایران نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو انتباہ دیا ہے کہ اگر امریکہ ایران پر حملے کے لیے ان علاقوں اور فوجی اڈوں کا استعمال کرے گا تو ان پر حملہ کیا جائے گا ۔ ایران کی پاسداران ِ انقلاب ِ اسلامی کی القدس فورس ( آئی آر جی ایس) نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں اربیل اور الاسد ائیر بیس کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل سے حملہ کیا تھا ۔