امریکی اتھلیٹ دلیلہ محمد کا نیا عالمی ریکارڈ

   

نیویارک ۔29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )امریکی ایتھلیٹ دلیلہ محمد نے خواتین کی 400 میٹر کی دوڑ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔امریکی ایتھلیٹ دلیلہ محمد نے 400میٹر ہرڈل ریس جیت لی۔ دلیلہ محمد نے خواتین کی 400 میٹر ہرڈل ریس 52.20 سیکنڈ میں جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ امریکی اولمپک چیمپئن دلیلہ محمد نے یہ ریکارڈ یو ایس ٹریک اینڈ فیلڈ چیمپین شپ میں اپنے نام کیا۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ روسی ایتھلیٹ یولیا پیچن کینا کے پاس تھا جنہوں نے 2003ء میں 400 میٹرکی ریس 52.34 سیکنڈ میں جیتی تھی۔