واشنگٹن : امریکی کانگریس کے ارکان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کانگریس سے خطاب کی دعوت دے دی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کے ارکان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے دفاع اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اسرائیلی حکومت کا وڑن شیئر کریں۔ امریکی کانگریس کے ارکان کا کہنا ہے کہ خطے میں منصفانہ اور دیرپا امن کے قیام کے لیے اسرائیلی حکومت کا وڑن شیئر کیا جائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے 4 بار خطاب کرنے والے پہلے غیرملکی قائد بن جائیں گے، نیتن یاہو کو بھیجے گئے دعوت نامے میں خطاب کی کوئی تاریخ تجویز نہیں کی گئی ہے۔