واشنگٹن، 7اکتوبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے امیگریشن پر کڑی پابندیوں کے بعد اگست میں جاری کیے گئے امریکی اسٹوڈنٹ ویزوں میں تقریباً 20 فیصد کمی ہوگئی۔ سب سے نمایاں کمی ہندوستانی طلبہ کے ویزوں میں دیکھی گئی ہے اور تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد کے حوالے ہندوستانی کی جگہ اب چین سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ اگست 2025 میں امریکہ نے مجموعی طور پر 3 لاکھ 13 ہزار 138اسٹوڈنٹ ویزے جاری کیے جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 19.1 فیصد کم ہیں۔