امریکی افواج افغانستان میں رہیں گی: ٹرمپ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن طالبان کے ساتھ 18 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کر لیتا ہے تو بھی امریکی افواج وہاں موجود رہیں گی۔جمعرات کو فاکس نیوز ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی افواج کی سطح کو کم کر کے 8,600 کیا جا رہا ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا ’ہم وہاں اپنی موجودگی برقرار رکھنے جا رہے ہیں۔ ہم اس موجودگی کو بہت حد تک کم کر رہے ہیں اور ہمیشہ وہاں اپنی موجودگی رکھیں گے۔‘خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ’افغانستان میں امریکی افواج کی سطح کو کم کر کے 8,600 کیا جا رہا ہے۔ا