امریکی افواج کی دوبارہ تعیناتی، ترکی پر تحدیدات ،کرد۔ترک مفاہمت

,

   

Ferty9 Clinic

امریکہ کیلئے مشرق وسطیٰ میں صرف تین متبادل راستے
واشنگٹن ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مشرق وسطیٰ میں امریکہ کیلئے صرف تین متبادلات ہیں۔ (1 شام میں ہزاروں امریکی سپاہیوں کی کمک روانہ کرے اور فوجی کامیابی حاصل کرنے۔ (2 یا پھر ترکی کو تحدیدات کے ذریعہ مالیاتی طور پر مفلوج کردے۔ (3 یا پھر ترکی اور کردوں کے درمیان اپنی ثالثی کے ذریعہ کوئی مفاہمت کروادے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی سپاہیوں نے اس علاقہ سے اس صورت میں کوچ کیا جب انہوں مملکت اسلامیہ کو پوری طرح شکست دیدی۔ ٹرمپ نے جمعرات کی شام اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ہم نے آئی ایس آئی ایس کی خلافت کو 100 فیصد شکست دیدی اور شام میں ترکی کے نشانے پر ہماری کوئی فوج نہیں ہے۔ ہم نے اپنا کام پوری طرح کیا ہے۔ اب ترکی، کردوں پر حملے کررہا ہے جن میں 200 سال سے آپسی لڑائیاں جاری ہیں۔ ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ امریکہ پر کئے گئے تین متبادل راستے ہیں۔ (1 دوبارہ فوج بھیجی جائے اور فوج فتح حاصل کی جائے۔ (2 ترکی پر شدید معاشی ضرب لگائی جائے اور تحدیدات عائد کی جائیں۔ (3 یا پھر ترکی اور کردوں کے درمیان ثالثی انجام دی جائے۔ بعدازاںا نہوں نے اخبار نویسوں سے کہا کہ نہ صرف متبادل ان کیلئے قابل ترجیح ہے لیکن فوج روانہ کرنا بالکل ہی آخری ترجیح ہے۔

صدر امریکہ ترکی اور کردوں کے درمیان ثالثی کے خواہاں
واشنگٹن ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ترکی اور کرد ملیشیا کے درمیان جاری فوجی تنازعے کے حل میں ثالثی کرانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں امریکہ ایسا کر سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ترکی کو ایک بار پھر متنبہ کیا کہ اگر ترکی نے شام کے شمالی حصے میں اپنی حدود سے تجاوز کیا تو وہ ترک معیشت کے خلاف سخت اقدامات کریں گے۔ کرد ملیشیا نے امریکی مدد سے دہشت گرد گروپ داعش کے خلاف کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ناٹو کو ترکی سے اظہار یکجہتی کرنا چاہئے: ترکی
استنبول ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے کہا ہے کہ وہ ناٹو سے توقع کرتا ہے کہ وہ ترکی کی سکیورٹی کو درپیش خطرات کے تناظر میں اس کا ساتھ دے گا۔ یہ بات ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اولو نے استنبول میں ناٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس اشٹولٹن برگ کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہی۔ ناٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ فوجی اتحاد ترکی سے توقع کرتا ہے کہ وہ شام کے شمالی حصے میں جاری اپنے فوجی آپریشن میں تحمل کا مظاہرہ کرے گا۔ ترکی کی طرف سے شام میں فوجی کارروائی پر یورپی ملکوں نے گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔واضح رہیکہ شام میں کردش گروپ کے خلاف ترکی کی فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد ناٹو اور چند مغربی ممالک ترکی کے اس اقدام پر شدید ذہنی تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔