امریکی الیکشن اہم: پرنس ہیری

   

واشنگٹن: امریکی انتخابات سے قبل پرنس ہیری نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر، غلط معلومات کی فراہمی ، آن لائن پر منفی تشہیرکو مسترد کرنا نہایت ہی ضروری ہے۔ پرنس ہیری اور ان کی امریکی بیوی میگھن نے امریکیوں سے اپیل کی ہیکہ وہ امریکی صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ ضرور ڈالیں۔ سیاسی معاملوں میں مداخلت کرتے ہوئے جبکہ برطانوی شاہی خاندان کی یہ روایت نہیں رہی ہے، پرنس ہیری نے عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ اپنا ووٹ ضرور ڈالیں۔ ’ٹائم‘ میں انہیں دنیا کی بااثر شخصیتوں میں شمار کیا ہے۔