واشنگٹن : امریکہ میں امریکی انتخابات کے دوران اسٹاک مارکیٹ کے حصص ٹیکنالوجی کے شعبے میں کافی بڑھے ہیں۔اس ایک جھٹکے سے امریکہ کے 10 ارب پتی افراد کے خزانوں میں اضافہ ہوا، چنانچہ ’ایمیزون‘ اور ’فیس بک‘ کے شیئرز میں تیزی دیکھی گئی ۔ امریکہ کے 10 سب سے امیر لوگوں کی مجموعی مالیت 28.2 ارب ڈالر تک بڑھ گئی۔بیزوس، جنہوں نے چند روز پہلے اپنے کچھ حصص 3ارب ڈالر میں فروخت کیے تھے، نے ان سے کمائی جاری رکھی، ای ۔کامرس کمپنی کے حصص میں 6.3 فیصد اضافے کے بعد ان کی مجموعی مالیت 10.5 ارب ڈالر اضافے کے بعد 190.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے خزانوں میں 8 ارب کا اضافہ ہوا۔مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کے خزانے میں 663 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جو 115.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ گوگل کے دو بانی پارٹنر لیری پیج اور سیرگی برن کے خزانوں میں بالترتیب 4 ارب اور 3.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جبکہ سٹیو بالمر کے خزانے میں 2.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔توقع کے برخلاف وارن بفیٹ کی دولت کچھ کمی کیساتھ 215 ملین ڈالر سے کم ہوکر 78 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
اسی طرح برکشائر ہیتھ وے کے حصص میں 0.4 فیصد کمی واقع ہوئی، اوریکل کے بانی کی دولت میں 391 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جبکہ ایلس والٹن کے خزانے میں بھی کمی واقع ہوئی۔