کے وسائل کا بہتر انتظام کرنا چاہیے: ڈبلیو ایچ او
جنیوا ۔ 24 اکٹوبر (ایجنسیز) ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او یورپ نے اے ایف پی کو بتایا کہ امداد میں سخت خصوصاً امریکہ کی طرف سے ہونے والی کٹوتیوں کے باعث یورپ کیلئے صحت کے وسائل کا بہتر انتظام کرنا بہت اہم ہو گیا ہے۔ڈبلیو ایچ او یورپ کے ہانس کلوج نے یورپی خطے کے 53 ممالک کا اجلاس ہونے سے چند دن قبل ایک انٹرویو میں اے ایف پی کو بتایا، “ہمیں ایک بہت بڑا چیلنج درپیش ہے کیونکہ ہمارے زیادہ تر پروگراموں کو یو ایس ایڈ اور امریکہ سے فنڈز ملتے تھے۔”جنوری میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے صدر ٹرمپ نے امریکہ کی طرف سے بین الاقوامی امداد میں کمی کی اور دنیا کی سب سے بڑی انسانی امدادی ایجنسی یو ایس ایڈ کو مؤثر طریقے سے ختم کر دیا ہے۔کلوج نے کہا کہ امریکہ کے علاوہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی جیسے ممالک کی نمایاں طور پر کم امداد کی وجہ سے ڈبلیو ایچ او کو “بقا کے” بحران کا سامنا ہے۔بجٹ میں 20 فیصد کٹوتی کے باوجود ڈبلیو ایچ او یورپ میں صحت کی اندرونِ ملک انتظامیہ میں اپنا کردار بڑھانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کا ڈبلیو ایچ او یورپ۔۔ صحت مند، مضبوط، قابلِ اعتماد، شواہد پر مبنی اور سیاسی لحاظ سے غیر جانبدار ہے۔ کلوج کا منصوبہ ادارے کی تنظیمِ نو اور اس کے مشنز کو ترجیح دینے پر مبنی ہے۔