امریکی انتخابات میں دھوکہ دہی کا کوئی ثبوت نہیں: سکیورٹی ایجنسی

   

واشنگٹن: متعدد امریکی محکموں نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے حالیہ انتخابات میں ’دھوکا دہی‘ اور دھاندلی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہیکہ ان الزامات کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ ٹرمپ نے اپنی شکست قبول نہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن میں ایک مخصوص کمپیوٹر سافٹ ویئر استعمال کیا گیا تھا۔ سائبر سکیورٹی ایجنسی اور انتخابی حکام نے تاہم ایک بیان میں کہا ہیکہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہیکہ ووٹنگ کے نظام میں کوئی ہیر پھیر کی گئی یا ووٹ کو ضائع یا پھر بدلا گیا۔