امریکی انتخابات 2016ء میں روسی مداخلت کی رپورٹ تیار

   

نیویارک۔ 23 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات دو سال بعد مکمل ہوگئیں۔ اسپیشل کونسل رابرٹ میولر نے اپنی رپورٹ اٹارنی جنرل کو پیش کردی۔اٹارنی جنرل بل بار سربمہر رپورٹ کاجائزہ لیں گے ۔ بل رواں ہفتے کے آخر تک کانگریس کے لیے رپورٹ کا خلاصہ تیار کریں گے ۔وہائٹ ہاؤس نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہائٹ ہاؤس کو یہ رپورٹ نہیں دی گئی اور نہ اس سے متعلق کچھ بتایا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ میں مزید کسی شخص کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی سفارش نہیں کی گئی۔ٹرمپ صدارتی مہم میں روسی مداخلت کے الزام کو مسترد کرچکے ہیں۔ادھر ڈیموکریٹ اراکین نے اٹارنی جنرل سے مکمل رپورٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔