واشنگٹن ۔ امریکی بحریہ کے ایک انجینئر نے امریکی ایٹمی آبدوزوں کے بارے میں خفیہ معلومات فروخت کرنے کی کوشش کا اعتراف کر لیا ہے۔ ایف بی آئی کے مطابق اس انجینئر نے یہ خفیہ معلومات کسی امریکی اتحادی ملک کو فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس مشتبہ شخص کو چار ماہ قبل اس کی بیوی کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس اعتراف جرم کے بعد توقع ہے کہ مجرم کو ساڑھے بارہ سال سے ساڑھے سترہ سال تک کی سزائے قید سنائی جا سکتی ہے۔ یہ شخص 2012 ء سے ورجینیا کلاس آبدوزوں کے لیے نیوکلیر ری ایکٹر بنانے کے فرائض سر انجام دے رہا تھا۔