واشنگٹن : امریکی صدر جو بائڈن اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرین سے تعاون پر بات چیت کی۔وزیر اعظم کے دفتر نمبر 10 کے بیان کے مطابق، جانسن نے بائیڈن کو فون کے ذریعے ہفتے کے آخر میں کیف کے دورے کے بارے میں آگا ہی کرائی۔جانسن اور بائیڈن نے ایک ایسے وقت میں کیف کے لیے فوجی اور اقتصادی امداد میں اضافے اور تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا جب یوکرینی فوج ملک کے مشرق میں روس کے کسی نئے حملے کا جواب دینے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔دونوں سراہان نے روسی صدر ولادیمیر پوتن پر اقتصادی دباؤ بڑھانے اور روسی تیل اور گیس پر مغربی ممالک کا انحصار ختم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔یہ بتاتے ہوئے کہ برطانیہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں یوکرین کو اینٹی شپ میزائل اور فوجی گاڑیاں فراہم کرے گا، جانسن نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کو بین الاقوامی برادری کی طویل مدتی ضمانت لازمی ہے۔