امریکی اور مصری فوجوں کی مشترکہ مشقوں کا آغاز

   

واشنگٹن: امریکی اور مصری فوجوں نے اس ہفتے مشترکہ مشقوں کا آغاز کیا ہے تاکہ روایتی اور غیر منظم جنگی صورتحال پر قابو پانے کے طریقوں پر توجہ دی جا سکے ۔ میڈیا کے مطابق یو ایس سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ” مشق برائٹ اسٹار 2023 “مصر میں محمد نجیب ملٹری بیس پر منعقد کی جا رہی ہے اور یہ مصر اور امریکہ کے درمیان سٹریٹجک سکیورٹی تعلقات پر استوار ہے ۔