ماسکو ۔ روسی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی آبدوز نے روسی حدود سے نکل جانے کی درخواست نظرانداز کی جس کے بعد روسی فوج نے متعلقہ اقدامات کیے تو امریکی آبدوز روسی حدود سے باہر چلی گئی مشرق بعید میں پیسیفک جزائر کے نزدیک امریکی آبدوز کی جانب سے روسی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی گئی۔ امریکی آبدوز کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزی پر روسی وزارت دفاع نے امریکی فوجی اتاشی کو طلب کرلیا ہے۔ اس حوالے سے روسی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی آبدوز نے روسی حدود سے نکل جانے کی درخواست نظرانداز کی جس کے بعد روسی فوج نے متعلقہ اقدامات کیے تو امریکی آبدوز روسی حدود سے باہر چلی گئی۔