امریکی ایئرپورٹ پر جہاز آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

   

لاس اینجلس: جنوبی کوریا کے بدقسمت جہاز کے حادثہ کے کچھ ہی دنوں بعد لاس اینجلس کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو جہاز آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہیکہ جمعہ کی دوپہر کو ڈیلٹا ایئرلائنز کی فلائٹ گون زاگا یونیورسٹی باسکٹ بال کی ٹیم کو لیکر جانے والے جہاز سے ٹکرانے سے بال بال بچ گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہیکہ جمعہ کی دوپہر 4:30 بجے مقامی وقت کے مطابق گون گازا کی چارٹرڈ ’کی لائم ایئر فلائٹ 563‘ رن وے پر چل رہی تھی کہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے اچانک سے رکنے کی آواز لگائی۔گون گازا کی چارٹرڈ فلائٹ واشنگٹن سے لاس اینجلس آئی تھی جبکہ ڈیلٹا فلائٹ 471 لاس اینجلس سے اٹلانٹا کیلئے اڑان بھر رہی تھی۔