نیویارک : پاکستان کے نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے جمعرات کو امریکہ کے ڈلاس ایئرپورٹ پہنچنے پر ان پر نامعلوم افراد نے جملے کسے اور ان کے ساتھ بدکلامی بھی کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسحاق ڈار جب امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کے ساتھ ایئرپورٹ سے باہر نکل رہے تھے تو انہیں ایک شخص نے روکنے کی کوشش کی اور کہا ’آپ جھوٹے ہیں‘ جس کے جواب میں وزیر خزانہ نے پلٹ کر نامعلوم شخص کو کہا کہ تم جھوٹے ہو۔اسی دوران پیچھے سے پاکستانی وزیر خزانہ پر ’چور، چور‘ کے جملے بھی کسے جاتے رہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امریکہ میں عہدیدار مانی بٹ بھی اس وقت اسحاق ڈار کے ساتھ موجود تھے اور ان کی نامعلوم شخص کے ساتھ شدید تلخ کلامی ہوئی اور نوبت گالیوں تک بھی پہنچ گئی۔