واشنگٹن: امریکہ میں حکومت کی جانب سے امدادی پیکیج نہ ملنے پر یونائیٹڈ اور امریکن ایئر لائنز آج سے 32 ہزار ملازمین کی ملازمتیں ختم کرنے کا عمل شروع کر رہی ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کورونا کے باعث پروازوں کی معطلی سے مالی بحران کی شکار امریکن ایئر لائنز نے 19 ہزار جبکہ یونائیٹڈ ایئر لائنز نے 13 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔دونوں ایئر لائنز کے حکام امریکی حکومت کے ساتھ امداد لینے کے لیے معاہدے کے منتظر تھے تاکہ مالی بحران پر قابو پاتے ہوئے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ نہ کرنا پڑے۔
