امریکی ایئر لائن کا طیارہ فضا میں شعلہ پوش

   

Ferty9 Clinic

نیویارک : امریکی ایئر لائن کے کارگو طیارہ میں پرواز کے دوران آگ لگ گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کارگو طیارہ میں پرواز کرنے کے کچھ ہی دیر بعد خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد اسے فوری طور پر میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔ ایئر لائن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عملے نے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے جہاز کو بحفاظت لینڈ کرایا، واقعہ کی تحقیقات کے لیے طیارہ کو چیک کیا جائے گا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔