فرانکفرٹ۔9 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) جرمن فضائیہ کے مطابق امریکہ کا ایک
‘F-16
طیارہ منگل کے روز مغربی جرمنی کے شہر ٹرییر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تاہم طیارے کے ہواباز نے حادثے کے وقت کود کراپنی جان بچائی۔جرمنی کے فوجی اڈے کی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہوا تاہم پائلٹ نے کود کر اپنی جان بچائی، پائلٹ معمولی زخمی ہوا ہے۔مقامی پولیس نے بتایا کہ وہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بج کر 15 منٹ پرزیمر گاؤں کے قریب جائے حادثہ پہنچ گئے تھے۔پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکام نے حادثے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔جرمنی اس سے قبل بھی متعدد جیٹ طیاروں کے حادثو کا سامنا کرچکا ہے۔اس سال جون میں جرمنی کی فضائیہ سے تعلق رکھنے والے دو یوروفائیٹر طیارے شمال مشرق میں ایک دوسرے سے ٹکرا جانے کے بعد گر کر تباہ ہو گئے تھے۔