امریکی ایلچی کی اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن بات چیت کیلئے لبنان آمد

   

بیروت : امریکہ کی اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے کوششوں کے ذمہ دار آموس ہوچیٹین اپنی امن بات چیت کے لیے پیر کے روز بیروت می پہنچ گئے ہیں۔ لبنان میں سرکاری حکام نے اس بارے میں اطلاعات کی تصدیق کی ہے۔لبنانی ملیشیا حزب اللہ ایرانی حمایت یافتہ ہے اور سات اکتوبر کے بعد سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان مسلسل سرحدی جھڑپیں جاری ہیں۔ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جاری موجودہ کشیدگی 2006 کے بعد شدید ترین کہی جاتی ہے۔اس صورت حال کو کسی بڑے جنگی خطرے میں بدلنے سے روکنے کے لیے جوبائیڈن نے آموس ہوچیٹین کو خصوصی نمائندہ برائے لبنان اسرائیل مقرر کر رکھا ہے۔ وہ دونوں ملکوں کے درمیان اس سے پہلے سمندری حدود اور زیر سمندر وسائل کے حوالے سے معاہدہ کرا چکے ہیں۔