امریکی ایچ ون بی ویزا کی فیس میں دس ڈالرس کا اضافہ

   

واشنگٹن ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے
H-1B
ویزا فیس میں 10 ڈالرس کا اضافہ کردیا ہے جو دراصل امریکہ کے سلیکشن طریقہ کار پر نظرثانی کا حصہ سمجھا جارہا ہے۔ یاد رہیکہ
H-1B
ویزا ہندوستانی آئی ٹی پروفیشنلز میں بیحد مقبول ہے جس کے تحت امریکہ میں موجود کمپنیوں کو یہ اجازت ہوتی ہے کہ وہ کسی مخصوص زمرے میں مہارت رکھنے والے ملازم کو عارضی طور پر رکھ لے۔ مخصوص زمرے میں مہارت رکھنے والے کے پاس یا تو بیچلرس ڈگری یا اس سے بھی اعلیٰ ڈگری کا حامل ہونا اولین شرط ہے۔ ناقابل واپسی دس ڈالرس کی زائد فیس دراصل نئے الیکٹرانک رجسٹریشن کے عمل کی تکمیل میں مددگار ثابت ہوگی جو
H-1B
ویزا کے سلیکشن طریقہ کار کو مزید آسان بنائے گا۔ امریکی سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سرویسس
(USCIS)
نے جمعرات کو یہ بات بتائی۔