میامی 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک بندوق بردار نے امریکی بحریہ پٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ بعدازاں پولیس نے اِس حملہ آور کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ فلوریڈا کے بحری پٹی پر پیش آئے اِس واقعہ میں دیگر دو افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ تیسرے شخص کی حالت نازک ہے۔