واشنگٹن : امریکی بحریہ مشرق وسطیٰ میں مشترکہ کارروائیوں میں اسرائیلی روبوٹ کشتیاں اپنے بیڑے میں شامل کرنے پر غور کررہی ہے۔ یہ سودا علاقائی فوجی انتظامات میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے کردارکو مزید گہرا کر سکتا ہے ،جب کہ اس سے خلیج میں سابق دشمنوں کے درمیان تعلقات معمول پرآسکتے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پانچواں بحری بیڑا موجودہ خلیجی مشقوں کے حصے کے طور پربغیر انسان چلنے والے درجنوں جہازوں کی جانچ کررہا ہے اور وہ اسرائیل ساختہ سطحی ڈرونز خرید کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔