امریکی بحریہ کی میزائل سے لیس آبدوز کا آبنائے ہرمز سے گزر

   

تہران : امریکی بحریہ کی نیوکلیئر طاقت کے حامل گائیڈڈ میزائل سے لیس آبدوز یو ایس ایس جارجیا ایران کی آبی حدود میں واقع آبنائے ہْرمز سے گذر کر خلیج عرب میں پہنچ گئی ہے۔اس کی معیّت میں امریکہ کے دو جنگی بحری جہاز بھی رواں دواں تھے۔امریکی بحریہ نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’جوہری طاقت کی حامل اوہائیو کلاس گائیڈڈ میزائل سے لیس آبدوز یو ایس ایس جارجیا ( ایس ایس جی این 729) 21 دسمبر کو گائیڈڈ میزائل سے لیس جنگی بحری جہاز یو ایس ایس پورٹ رائل (سی جی 73) اور یو ایس ایس فلپائن سی (سی جی 58) کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گذر کر خلیج عرب میں داخل ہوئی ہے۔‘‘