واشنگٹن۔ 15اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی بحریہ نے کہا ہے کہ اس کے جہاز مرسی اسپتال کے پانچ رکن کورونا وائرس کووڈ ۔19 مثبت پائے گئے ہیں۔امریکی بحریہ نے بیان جاری کرکے کہا‘‘بحریہ کے جہازمرسی پر سوار میڈیکل گروپ کے ساتھ رکن کرونا مثبت پائے گئے ہیں’’۔بحریہ نے بتایا کہ ان لوگوں کے رابطے میں آنے ولے لوگوں قرنطینہ کیا گیا ہے ۔ فوج نے کہا‘‘اس کی وجہ سے جہاز پر ہونے والے مریضوں کے علاج پراثرنہیں پڑے گا‘‘۔