امریکی بحریہ کے دو فوجی بحیرہ عرب میںغرقاب

   

Ferty9 Clinic

موغادیشو: امریکی بحریہ کے دو اہلکار صومالیہ کے ساحل سے دور خلیج عدن میں جہاز پر سوار ہونے کی کوشش کے دوران ڈوب گئے ۔واشنگٹن پوسٹ نے اتوار کو امریکی افسران کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ صومالیہ کے ساحل پر آپریشن کے دوران امریکی بحریہ کے دو اہلکار بحیرہ عرب میں ڈوب گئے ۔ فوجیوں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ یہ واقعہ جمعرات کو خلیج عدن میں اس وقت پیش آیا جب فوجی ایک جہاز پر سوار ہونے کی تیاری کر رہے تھے ۔ اس دوران وہ سیڑھیوں سے پھسل کر سمندر میں ڈوب گئے ۔
آذربائیجان نے تائیوان میں انتخابات کی مذمت کی
باکو : آذربائیجان نے تائیوان میں ہونے والے انتخابات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تائیوان کی خود مختاری کو تسلیم نہیں کرتا ہے ۔آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ وہ تائیوان کی خود مختاری کو تسلیم نہیں کرتا اور متحدہ چین کے اصول کی حمایت کرتا ہے ۔وزارت خارجہ اپنے بیان میں کہا، “جمہوریہ آذربائیجان متحدہ چین کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے ۔