امریکی بحری بیڑے پر آتشزدگی ،18افراد زخمی

,

   

سینٹاگو: اتوار کی شام سنتیاگو میں امریکی بحریہ کے ایک فوجی اڈے پر ایک امریکی طیارہ بردار جنگی جہاز میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی۔ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جہاز میں دھماکہ ہوا ہے اور اس میں دھماکے سے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے جہاز کا عملہ اور فائر بریگیڈ نے آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ آتشزدگی کے بعد جہاز کے متاثرہ حصے کو خالی کرا لیا گیا تھا۔فائر فائٹرز نے بتایا کہ اتوار کے روز کیلیفورنیا کے سینتیاگو میں واقع ایک طیارہ بردار جہاز پر آگ بھڑکنے سے کم سے کم اٹھارہ افراد زخمی ہوئے۔آگ لگنے کی وجہ کا تعین ابھی نہیں ہوسکا ہے۔ امریکی ٹیلی ویڑن اس آتش زدگی کی تصاویر اور ویڈیو نشر کی گئی ہے جس میں جہاز سے دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔