کابل ۔ 15اپریل (سیاست ڈاٹ کام)افغان طالبان کے سیاسی ونگ کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق افغانستان میں جنگجوؤں کے گھروں پر امریکی بمباری امن ڈیل سے متصادم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں طالبان کے چیف مذاکرات کار ملا عبدل غنی برادر نے قطر میں امریکہ سے احتجاج بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ارکان کو ان کے رہائشی علاقوں میں نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کی امن ڈیل میں کوئی جگہ نہیں بنتی۔ ادھر منگل کو امریکی مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔