امریکی بمبار طیارے کی 6 سعودی طیاروں کیساتھ پرواز

   

ریاض : سعودی عرب کی شاہی سعودی فضائیہ کے چھ F-15SA ٹائفون اور F-15C لڑاکا طیاروں نے امریکی فضائیہ کے B-52 اسٹریٹجک بمبار طیارے کو مملکت کی فضائی حدود سے گزرنیمیں سکیورٹی فراہم کی اور اس کے آس پاس پرواز کی۔یہ پیش رفت خطے کی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے دونوں فضائی افواج کے درمیان جوائنٹ ایکشن کا حصہ ہے۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ماہ کے دوران سعودی مسلح افواج اور امریکی میرین کور نے لاجسٹک مشق “الغضب العارم” کی۔ ان مشقوں کا انعقاد سعودی عرب کی میزبانی میں کیا گیا۔مشقوں میں فوج کی موومنٹ، تعیناتی اور لاجسٹک آپریشنز کے بارے میں بہت سے مفروضوں اور مشقوں کا نفاذ کیا گیا۔