امریکی بیالوجیکل لیباریٹریز کو تلف کرنے کی درخواست

,

   

ایرانی ڈاکٹرس کا پڑوسی ممالک کو مکتوب،ایران میں مزید 10 ہزار قیدیوں کو معافی دی جائے گی

تہران ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران کوروناوائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے جہاں 17300 مریض ہیں جبکہ 1135 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔ ملک میں بڑے پیمانے پر آبادی اس سے متاثر ہورہی ہے جن میں بعض اہم سیاسی قائدین بھی شامل ہیں۔ اعلیٰ رہنما علی خامنہ ای نے گذشتہ ہفتہ بتایا تھا کہ اس وبا کا بیالوجیکل حملہ ہوا ہے۔ 101 ایرانی ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے افغانستان، جارجیا، عراق، قزاقستان، کرغستان اور پاکستان کے قائدین کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان کے ممالک میں موجود امریکی بیالوجیکل لیباریٹریز کو ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کی گذارش کی تھی۔ اس اندیشہ کا بھی اظہار کیا گیا تھا کہ بیالوجیکل جنگ کی صورت میں اس وبا کو جان بوجھ کر پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پریس ٹی وی نے مکتوب کے حوالہ سے یہ بات بتائی۔ تہران سے موصولہ ایک علحدہ اطلاع کے مطابق ایران کے اعلیٰ رہنما کی جانب سے کوروناوائرس پر قابو پانے کے حصہ کے طور پر مزید 10,000 قیدیوں کو معافی دی جائے گی۔