نیویارک ۔امریکی بزنس مین ٹوڈ بوہلے نے روسی بزنس مین سے انگلش فٹ بال کلب چیلسی خرید لیا ہے۔ٹوڈ بوہلے چیلسی کے نئے مالک بن گئے ہیں، انہوں نے روسی بزنس مین رومن ابراہیم ووچ سے انگلش فٹ بال کلب خریدا ہے۔امریکی بزنس مین نے چیلسی فٹ بال کلب کا سودا 4.25 ارب پاونڈ یعنی 5.4 ارب ڈالر میں کیا ہے۔چیلسی نے فٹ بال کلب کی تبدیلی کی تصدیق کی اورروسی بزنس مین کی 20 سالہ مالیت کا اختتام ہوگیا۔
وائٹ کوٹ تقریب کا انعقاد
حیدرآباد۔اے ایم سی حیدرآباد نے پی این آر آڈیٹوریم میں طلباء کے لیے وائٹ کوٹ تقریب کی میزبانی کی۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر رگھو رام پیلاریسیٹی، او بی ای۔ آرڈر آف برٹش ایمپائر؛ پدم شری؛ ڈاکٹر بی سی رائے ایوارڈ یافتہ اور بانی ڈائریکٹر، اوشا لکمشی سنٹر فار برسٹ کینسر طلباء کو وائٹ کوٹ پیش کئے۔