واشنگٹن: زاہد قریشی امریکہ کی تاریخ میں پہلے مسلم وفاقی جج ہوں گے۔ امریکی سینیٹ نے ان کی تقرری کی توثیق کر دی ہے۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے اراکین نے ان کی نامزدگی کی خاطر خواہ حمایت کی۔ پاکستانی نژاد زاہد قریشی امریکہ کی وفاقی عدالت کے پہلے ایشیائی امریکی جج ہوں گے۔ سینیٹ میں اس سلسلے میں ہونے والی ووٹنگ میں صدر جو بائیڈن کی طرف سے نامزد قریشی کی 16 کے مقابلے میں 83 اراکین نے حمایت کی۔ وہ نیو جرسی ڈسٹرکٹ کی عدالت میں وفاقی جج کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ سینیٹ نے دو دیگر وفاقی ججوں کی تقرری کی بھی منظوری دے دی۔چہارشنبہ کے روز ووٹنگ سے قبل سینیٹ میں اکثریتی رہنما چک شومر نے کہا ’’قریشی امریکی تاریخ میں پہلے مسلمان وفاقی جج ہوں گے، جو امریکہ کا تیسرا سب سے بڑا مذہب ہے۔ ہمیں نہ صرف اپنی آبادی کے تنوع بلکہ پیشہ ورانہ تنوع کو بھی وسعت دینا چاہئے۔