امریکی تجارتی خسارہ میں 6 سال بعد کمی

   

واشنگٹن ۔ 6 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی تجارتی خسارہ گزشتہ سال گھٹ کر 616.8 بلین ڈالر ہوا جو 2013 ء کے بعد سے پہلی مرتبہ کمی ہے۔ سرکاری ڈیٹا کے مطابق درآمداد بالخصوص چینی اشیاء برآمدات کے مقابل گھٹ گئی ہے۔ جملہ تجارتی فرق سکڑ کر تقریباً 10 بلین ڈالر ہوگیا جبکہ برآمدات میں 0.1 فیصد کمی آئی اور درآمدات 0.4 فیصد کم ہوئے ہیں ۔سرویسز کو چھوڑ کر امریکی خسارہ اشیاء میں تقریباً 20 بلین ڈالر گھٹا ہے ۔