اور کہا ہے کہ جنگ بندی کا فیصلہ ایران کی شرائط پر ہوگا ۔ ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی تجاویز کا جائزہ لیا اور انہیں غیرمناسب پایا ۔ ایران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ جنگ کے خاتمہ کے وقت کا تعین کریں ۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے علاقائی ثالث کے ذریعہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے گا ۔ ایران کی دفاعی کارروائیاں ایرانی شرائط پورے ہونے تک جاری رہیں گی۔ جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایران کی شرائط پر ہوگا ، جنگ کے خاتمہ کی پہلی شرط حملوں کا رکنا اور ایرانی عہدیداروں کے قتل کا خاتمہ ہے ۔ ایران جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے ٹھوس اور ضمانت شدہ اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے ۔ ایرانی حکام نے کہا کہ ایران نے جنگ کے نقصانات کا تعین اور ادائیگی کی ضمانت دی جائے ۔ ایران پر جاری جنگ اور خطہ میں دیگر مزاحمتی گروپوں کے خلاف جنگ روکی جائے ۔ حکام نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
ایران کا ابراہم لنکن پر میزائل حملے کا دعویٰ
تہران، 25 مارچ (یو این آئی) ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کھلے سمندر میں امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا ہے ۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن پر کروز میزائل داغے ہیں۔ ایرانی فوج یہ بیان سرکاری ٹیلی وژن پر نشر کیا گیا، جس میں امریکی اور اسرائیلی اثاثوں پر مزید حملوں کی بھی وارننگ دی گئی ہے ۔
امریکی بحری بیڑہ ابراہم لنکن کی جانب کروز میزائل فائر کیے گئے ہیں، ساحل سے فائر کیے گئے میزائل امریکی جنگی جہاز کی طرف داغے گئے ۔ بیان کے مطابق ایرانی بحریہ کے “قادر” کروز میزائلوں (ساحل سے داغے جانے والے اینٹی شپ میزائل) نے امریکی بحری جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن کو نشانہ بنایا اور اسے اپنی پوزیشن تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا۔ اس حوالے سے رپورٹ میں ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی بحری بیڑے کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی یہ “دشمن بحری بیڑا” ایرانی میزائل نظام کی حدود میں آئے گا، اسے بھرپور حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔