کراکس، 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر ونیزوئلا نکولس مادورو نے اپنے سرکاری نمائندوں کو سیاسی اپوزیشن سے بات چیت کے لیے بارباڈوس کا سفر کرنے سے منع کردیا ہے جس کے لیے انہوں نے امریکی تحدیدات کو موردالزام ٹھہرایا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مادورو نے جمعرات اور جمعہ کو اپوزیشن قائدین کو جوان گائیڈو کے نمائندوں سے بات چیت کے لیے بارباڈوس کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ونیزوئلا کے وفد کو روانہ نہ کرنے کی خواہش کی ہے جس کی وجہ یہ بتائی کہ ونیزوئلا کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک جارحانہ رویہ اپنارکھا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ونیزوئلا حکومت کے تمام اثاثہ جات کو جو امریکہ میں ہیں، منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے حکام کے ساتھ کسی بھی نوعیت کا سودا نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
