امریکی تخلیہ سے طالبان پر اسلام آباد کا اثر ختم۔ عمران خان

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان سے امریکی فوج سمیت نیٹو افواج کے انخلاء کا عمل جاری رہنے اور افَغانستان پر طالبان کے بڑھتے ہوئے اثر و روسوخ کے درمیان کہا ہے کہ افغانستان سے افواج کی واپسی کے لیے تاریخ طے کرنے کے امریکی فیصلے سے طالبان پر پاکستان کا اثر معدوم ہوگیا ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان نے بدھ کے روز ریکارڈ شدہ نیو یارک ٹائمز کے دو سینئر ایڈیٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں افغانستان سے امریکی فورسز کے انخلا کے بعد واشنگٹن کے ساتھ ایک نیا تعلق قائم کرنے پر زور دیا ہے ۔ انٹرویو 25 جون کو اس وقت شائع ہوا تھا جب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے افغان ہم منصب اشرف غنی سے وائٹ ہاؤس میں پہلی مرتبہ ملاقات کی تھی۔ ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے اور ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کی اپنی کوششوں کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ موجودہہندوستانی حکومت تعلقات کو معمول پر لانے میں دلچسپی نہیں لیتی لیکن شاید دہلی میں حکومت کی تبدیلی میں مدد ملے گی۔