نیویارک ۔3 اگست (ایجنسیز) امریکی تیراک کیٹی لیڈیکی نے خواتین کے800 میٹر فری اسٹائل مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتواں ورلڈ چمپئن شپ خطاب جیت لیا۔ اس مقابلے میں لیڈیکی نے نا صرف اپنی برتری برقرار رکھی بلکہ تاریخ بھی رقم کردی۔28 سالہ لیڈیکی نے یہ مقابلہ 8 منٹ اور 5.62 سیکنڈز میں مکمل کیا، جبکہ آسٹریلیا کی لانی پیلسٹر نے سخت مقابلہ دیتے ہوئے 8:05:98 کے وقت کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا۔کینیڈا کی اْبھرتی ہوئی تیراک سمر میک اِنٹوش 8:07:29 کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا ۔