امریکی تیراک کیٹی نے 50 سالہ ریکارڈ برابر کردیا

   

پیرس ۔ امریکی تیراک کیٹی لیڈیکی نے اولمپکس کا اہم ریکارڈ برابرکردیا، کیٹی لیڈیکی نے سویت جماسٹ لاریسا لاتینینا کا 50 سال پرانا ریکارڈ برابرکیا۔ امریکی پیراک لیڈیکی مشترکہ طور پر سب سے زیادہ اولمپکس گولڈ جیتنے والی خاتون ایتھلیٹ بن گئی ہیں، انہوں نے پیرس اولمپکس میں خواتین کی 800 میٹر فری اسٹائل میں اپنے کیریئر کا نواں اولمپک گولڈ میڈل جیتا۔ سویت جمانسٹ لاتینینا نے1956 سے 1964 تک 9 اولمپک گولڈ میڈلز جیتے تھے، یہ اولمپکس کی تاریخ میں کسی بھی خاتون کے سب سے زیادہ گولڈ میڈلز ہیں۔ مجموعی طور پر کسی بھی ایتھلیٹ کے بھی یہ دوسرے سب سے زیادہ گولڈ میڈلز ہیں، لیڈیکی اور لاتینینا کے علاوہ چار مرد ایتھلیٹس نے بھی فی کس9گولڈ میڈلز جیتے ہیں۔ اپنے کیریئر میں 9 اولمپکس گولڈ لینے والوں میں فن لینڈ کے پاوو نورمی اور امریکی ایتھلیٹ کارل لوئیس شامل ہیں۔ امریکی سوئمرزکیلب ڈریسل اور مارک اسپیٹز نے بھی فی کس9 اولمپک گولڈ میڈل حاصل کئے۔ امریکی سوئمر مائیکل فیلپ نے تاریخ میں سب سے زیاد 23 اولمپک گولڈ میڈلز حاصل کئے ہیں۔