٭ شامی کردوں نے کہا ہیکہ وہ ابوبکرالبغدادی کے قریبی حلقہ میں اپنے ایک جاسوس کو پہنچانے میں کامیاب ہوگئے تھے جس میں اسلامک اسٹیٹ کے سربراہ کا انڈرویئر چوری کرلیا تھا تاکہ امریکی حملہ میں اس کی موت کے بعد شناخت ثابت کرنے کیلئے ڈی این اے ٹسٹ کیا جاسکے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کو بغدادی کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ کردوں نے کارروائی کیلئے معاون و مددگار معلومات فراہم کیا تھا۔