امریکی جنگی طیارہ تھنڈر برڈز F16 گرکر تباہ، پائلٹ محفوظ

,

   

واشنگٹن ۔4؍ڈسمبر ( ایجنسیز) امریکی فضائیہ کا تھنڈر برڈز F16 گر کر تباہ ہو گیا۔ حاضردماغی سے پائلٹ محفوظ رہا تاہم حادثہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔ امریکی ایئر فورس کے ایلیٹ تھنڈر برڈز ڈیمونسٹریشن اسکواڈرن کا ایک لڑاکا طیارہ چہارشنبہ کو جنوبی کیلیفورنیا کے صحرا میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ بروقت محفوظ طور پر باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔ایف سولہ جنگی طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔اس حادثے میں پائلٹ معمولی زخمی ہوا جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ F16 سی فائٹنگ فیلکن صبح ایک تربیتی مشن کے دوران کریش ہوا۔یاد رہے کہ اسی علاقے میں 2022 میں بھی ایک نیوی F/A-18E سوپر ہارنیٹ ٹرونا کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا جس میں پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔